بالی وڈ اداکار سنجے دت Sanjay Dutt کو اپنی نئی فلم Dhurandhar: The Revenge کے ٹریلر سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے۔
اداکار کی پوسٹ پر پاکستانی اور بھارتی صارفین نے ردِعمل دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے اور بعض نے 2025 کی پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ بھی دیا۔
فلم 19 مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی اور اس بار اسے پانچ زبانوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری Aditya Dhar نے کی ہے جبکہ اس میں Ranveer Singh، Arjun Rampal اور R. Madhavan بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ٹریلر میں کراچی کے علاقے Lyari اور گینگ وار کی کہانی دکھائی گئی ہے جبکہ سنجے دت فلم میں پاکستانی پولیس افسر Chaudhry Aslam کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم کے پارٹ ٹو میں حمزہ مزاری (رنویر سنگھ) کے اصل کردار جسکرانت سنگھ رنگی کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔۔۔ اس حصے میں دکھایا گیا ہے کہ رنویر کو کس طرح جاسوسی کے لیے پاکستان بھیج دیا جاتا ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ٹکٹوں کی پیشگی فروخت میں تیزی آئی ہے اور اب تک ہزاروں ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئِے


