• Home  
  • 7 ستمبر سے تمام نادرا مراکز پر ای پاسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی
- شہرشہر

7 ستمبر سے تمام نادرا مراکز پر ای پاسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی

اردو رپورٹ ڈیسک ای پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے اہم سہولت کا آغاز 7 ستمبر سے ملک بھر کے تمام نادرا مراکز پر ہوگا۔ ترجمان کے مطابق شہری پاکستان بھر کے نادرا مراکز سے ای پاسپورٹ کی تجدید اور دوبارہ اجرا کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں […]

اردو رپورٹ ڈیسک


ای پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے اہم سہولت کا آغاز 7 ستمبر سے ملک بھر کے تمام نادرا مراکز پر ہوگا۔

ترجمان کے مطابق شہری پاکستان بھر کے نادرا مراکز سے ای پاسپورٹ کی تجدید اور دوبارہ اجرا کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

نئے ای پاسپورٹ کا اجرا کہاں ہوگا؟

نئے ای پاسپورٹ کے اجرا، موجودہ پاسپورٹ میں تبدیلی اور نئے مشین ریڈایبل پاسپورٹس کے اجرا کا عمل بدستور پاسپورٹ دفاتر سے ہوگا۔

نادرا دفاتر میں قائم پاسپورٹ کاؤنٹرز کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا، جبکہ وہاں تعینات عملے کو واپس بلایا جائے گا۔

نادرا مراکز پر ای پاسپورٹ کی سہولت محکمہ پاسپورٹس اور نادرا کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت فراہم کی جائے گی۔

نئے ای پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی خصوصیات

جدید ای پاسپورٹ میں ایک الیکٹرانک چِپ نصب ہوگی، جس میں پاسپورٹ حامل کا بائیومیٹرک اور ذاتی ڈیٹا محفوظ ہوگا۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق ای پاسپورٹ بین الاقوامی ادارہ برائے شہری ہوا بازی کے مقررہ معیار کے مطابق ہوگا۔

ای پاسپورٹ میں این ایف سی چِپ، لیزر اینگریونگ، انفراریڈ اور الٹرا وائلٹ سیکیورٹی خصوصیات بھی شامل ہوں گی۔

ان خصوصیات کے ذریعے ہوائی اڈوں پر شناخت اور تصدیق کے عمل کو مزید محفوظ اور تیز بنانے میں مدد ملے گی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!