• Home  
  • ریفری بے ایمان تھا،میچ فکس ،مصری کھلاڑی پھٹ پڑے
- ٹاپ سٹوری

ریفری بے ایمان تھا،میچ فکس ،مصری کھلاڑی پھٹ پڑے

فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں مصر کی شکست کے بعد ریفری کے متنازع فیصلے شدید بحث کا موضوع بن گئے۔ میچ کے بعد مصری کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور سوشل میڈیا صارفین نے متعدد فیصلوں پر سخت اعتراضات اٹھائے۔ جبکہ دوسری جانب سوئٹزر لینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو […]

فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں مصر کی شکست کے بعد ریفری کے متنازع فیصلے شدید بحث کا موضوع بن گئے۔ میچ کے بعد مصری کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور سوشل میڈیا صارفین نے متعدد فیصلوں پر سخت اعتراضات اٹھائے۔

جبکہ دوسری جانب سوئٹزر لینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو ہرا دیا ، کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے ساتھ مقابلہ ہو گا

میچ کے دوسرے ہاف میں مصر کا ایک اہم گول وی اے آر (VAR) کے ذریعے منسوخ کر دیا گیا۔ ریفری نے میدان کے دوسرے حصے میں ہونے والے مبینہ فاؤل کو بنیاد بنا کر گول مسترد کیا، جس پر مصری ٹیم نے شدید احتجاج کیا۔

آخری لمحات میں مصر کے کپتان محمد صلاح اور ایک ارجنٹائنی کھلاڑی کے درمیان ہونے والے ایک واقعے میں صلاح زمین پر گر گئے، تاہم ریفری نے فاؤل نہیں دیا۔ اسی طرح ایک اور موقع پر بھی مصری کھلاڑی کو گرائے جانے کے باوجود نہ فاؤل دیا گیا اور نہ ہی پنالٹی، جس پر شائقین نے سوشل میڈیا پر ریفری کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

میچ کے دوران مصری ہیڈ کوچ حسام حسن نے بھی ریفری کے بعض فیصلوں پر احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں انہیں یلو کارڈ دکھایا گیا۔

بعدازاں ارجنٹینا نے دوسرے ہاف میں تین گول اسکور کرکے مصر کو 2-3 سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

کھلاڑیوں کا ردعمل

میچ کے اختتام پر مصری کھلاڑی مصطفیٰ زکو نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا، "ارجنٹینا کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک ہو، ٹورنامنٹ پہلے ہی فکس تھا، انہیں اس کے لیے مزید کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی۔”

انہوں نے ریفری پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا، "ریفری بے ایمان تھا، بے ایمان تھا، ریفری بے ایمان تھا۔”

فکس میچ تھا

دوسری جانب مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے بھی ریفری کے فیصلوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا، "نتائج کچھ بھی ہوں، میں وہی کہوں گا جو میرے دل میں ہے۔ یہ واضح طور پر ایک فکس میچ تھا اور پوری دنیا نے یہ دیکھا۔”

انہوں نے مزید کہا، "اگر وہ اتنی ہی شدت سے چاہتے تھے کہ ارجنٹینا جیتے، تو پھر باقی تمام ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے کیوں بلایا؟”

واضح رہے کہ میچ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی وی اے آر اور ریفری کے فیصلوں پر بحث جاری ہے، جہاں متعدد صارفین نے ان فیصلوں کو متنازع قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!