معروف بالی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ وہ گوندا کو ایک ہی شرط پر معاف کریں گی جب وہ اپنی زندگی ان اصولوں کے مطابق گزاریں گے۔
گزشتہ چند ماہ سے گووندا کا ایک ایک کم عمر اداکارہ کے ساتھ تعلق میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس پر ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے بھی ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے شوہر کے تعلق کے بارے میں سنا ہے۔
انہوں نے بعض مواقع پر یہ بھی کہا کہ فلمی صنعت میں نئے آنے والے افراد اکثر کسی ’شوگر ڈیڈی‘ کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
دوسری جانب گووندا نے حالیہ انٹرویو میں ان تمام خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا۔
سنیتا آہوجا کا کہنا تھا کہ ’وہ میری بچپن کی محبت ہیں۔ اگر وہ خود میں تبدیلی لائیں اور اس طریقے سے زندگی گزاریں جسے میں درست سمجھتی ہوں تو میں انہیں معاف کر سکتی ہوں‘۔
ان کے مطابق ’یہ وہ عمر نہیں ہے کہ میں اس قسم کا تناؤ برداشت کر سکوں۔ میں اس وقت مینوپاز کے مرحلے سے گزر رہی ہوں اور ایسے وقت میں شوہر اور بچوں کی حمایت درکار ہوتی ہے نہ کہ مزید دباؤ‘۔
خیال رہے کہ یہ خبریں گرم رہی ہیں کہ 60 سالہ گووندا کا جواں سال مراٹھی اداکارہ کے ساتھ افیئر ہے اور وہ اہلیہ کو طلاق دیکر ان سے شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے


