گوردوارہ دربار کرتار پور صاحب Gurdwara Darbar Sahib Kartarpurکی گورننگ کونسل کا آٹھواں اجلاس بدھ کے روز وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے کی۔
پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزارتِ داخلہ، خارجہ، خزانہ، دفاع، قانون و انصاف، اطلاعات و نشریات، پلاننگ کمیشن، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور محکمہ داخلہ پنجاب کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے کہا کہ Kartarpur Corridor کا منصوبہ انسانی ہمدردی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت ہے۔ انہوں نے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتیں سکھ یاتریوں کو پُرتپاک مہمان نوازی اور بلا رکاوٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں کر رہی ہیں۔
کونسل نے حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات اور مرمت و بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ بتایا گیا کہ بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے کوریڈور کے بعض حصے متاثر ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ حصوں کی فوری بنیادوں پر بحالی یقینی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئِے


