انڈیا کے وزیرِ خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ انڈیا کی ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کے نتیجے میں انڈین بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مدد ملی گئی ہے۔
فنانشل ٹائمز کو انہو ں نے بتایا کہ ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کے کچھ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔نئی دہلی اور تہران کے مابین ہونے والے مذاکرات میں دو انڈین پرچم بردار گیس ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی۔
واضح رہے کہ انڈیا گھروں میں استعمال ہونے والی مائع پیٹرولیم گیس کا لگ بھگ 60 فیصد درآمد کرتا ہے۔ ان میں 90 فیصد سپلائی خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب اور محتدہ عرب امارات سے آتی ہے اور اس کی ترسیل کا ذریعہ آبنائے ہرمز ہے۔
30 کروڑ سے زائد انڈین گھرانے کھانا پکانے کے لیے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرتے ہیں اور انڈیا میں اس پر بڑے پیمانے پر انحصار کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں کئی انڈین شہروں میں گیس ڈیلروں کے باہر لمبی قطاریں دکھائی دیتی ہیں،کچھ ریستوران بھی قلت کی وجہ سے عارضی طور پر بند ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئِے


