میڈیا ذرائع کے مطابق وسطی اس رائی’ل پر ایران کے بیل سٹک میزائل حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ 2 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ کلسٹر وارہیڈ سے لیس میزائل کے ٹکڑے وسطی علاقوں کے کم از کم 6 مقامات پر گرے۔
طبی حکام کے مطابق یہ ود کے علاقے میں ایک تعمیراتی مقام پر ایک شخص ہلاک ہوا۔
جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں زمین پر بڑے گڑھے اور گاڑیوں و عمارتوں کو دھماکوں سے پہنچنے والا نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔
ایران متعدد بیلسٹک میزائل داغ چکا ہے جن میں کلسٹر بم وارہیڈ نصب ہوتے ہیں جو وسیع علاقے میں چھوٹے بم پھیلا دیتے ہیں۔
ایران پر نئے حملے
دوسری جانب اس را؛ئیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
فوج کے مطابق حملے تہران، اصفہان اور جنوبی ایران میں ایرانی حکومت کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر کیے جا رہے ہیں۔
فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایرانی حکومت کے انفراسٹرکچر کے خلاف جاری بڑے پیمانے کے حملوں کا حصہ ہیں۔
اس حوالے سے جاری بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں


