ایران کے شہر مناب میں امریکی میزائل حملے کا نشانہ بننے والے ایک نجی اسکول کی طالبات کی نمازِ جنازہ مقامی حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ادا کر دی گئی۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کی صبح مناب میں واقع شجرہ طیبہ ایلیمنٹری اسکول پر میزائل حملہ کیا گیا۔ مناب کے پراسیکیوٹر ابراہیم طاہری کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 168 ہو گئی ہے جبکہ 96 افراد زخمی ہیں۔
ان کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت طالبات کی ہے۔
ایران مناب میں 168 معصوم کمسن بچیوں کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت،ہر آنکھ اشکبار#Iran #IranMassacre #IranRevoIution2026 pic.twitter.com/msDIkcOg6a
— Urdu Report (@UrduReportpk) March 3, 2026
ایران نے اس واقعے کی ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر عائد کی ہے۔ تاہم امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ دانستہ طور پر کسی اسکول کو نشانہ نہیں بنا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ادارے اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ واقعہ کسی امریکی کارروائی کا نتیجہ تھا یا نہیں۔
یہ بھی پڑھئِے


