پنجاب پولیس نے قصور میں ایک سنگین کیس میں ایف آئی آر درج کی ہے، جس میں الزام ہے کہ ایک لڑکے نے محبت کے بہانے ایک لڑکی کو استعمال کیا اور بچی نے گلے میں دوپٹہ ڈال کت پھندے سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
قصور کے تھانہ آلہ آباد میں شفقت علی کی جانب سے درج ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزم عامر شمشاد نے اس کی اکیس بائیس سالہ بہن مزمل شہزادی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔
ملزم نے شادی کا وعدہ کر کے بعد میں انکار کر دیا، اور پھر اس کی ذاتی ویڈیوز بنا کر لڑکی کو بلیک میل کیا۔
متاثرہ لڑکی کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کیا گیا، یہاں تک کہ ویڈیو کال کے دوران اسے اپنے سامنے خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا۔
تھانہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعا علیہ نے بتایا کہ گزارش ہے کہ سائل ذیل کا رہائشی ہے اور سائل کی ہمشیرہ جس کی عمر 20/21 سال، جو کہ پنجاب کالج میں پڑھتی ہے، واقعے کے روز گھر میں اکیلی موجود تھی۔ ملزم عامر شمشاد جو کہ ہمارا ہمسایہ ہے، موقع پا کر ہمارے گھر میں داخل ہوا اور پستول کی نوک پر میری ہمشیرہ کے ساتھ زیادتی کی اور اپنے موبائل پر اس کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا لیں۔
پنجاب پولیس نے ایک سنگین کیس میں ایف آئی آر درج کی ہے، جس میں الزام ہے کہ ایک لڑکے نے محبت کے بہانے ایک لڑکی کو استعمال کیا، شادی کا وعدہ کر کے بعد میں انکار کر دیا، اور پھر اس کی ذاتی ویڈیوز بنا کر لڑکی کو بلیک میل کیا۔ متاثرہ لڑکی کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کیا گیا، یہاں تک کہ… pic.twitter.com/L0PrXA9AlT
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) February 26, 2026
شور کی آواز سن کر ہمسایان بشیر احمد اور محمد انور موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کے بعد ملزم عامر شمشاد میری ہمشیرہ کو ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اس سے زیورات، نقدی اور موبائل فون وغیرہ لے گیا۔
ہم نے عزت کے ڈر سے خاموشی اختیار کی، لیکن ملزم مسلسل بلیک میل کرتا رہا جس سے میری ہمشیرہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی۔
جب ہم نے ملزم کے والد شمشاد عرف شمے خاں سے شکایت کی تو اس نے بھی منع کرنے کے بجائے کہا کہ میرا بیٹا ایسا ہی کرے گا، جو کرنا ہے کرلو۔
آخر کار ملزم کی مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر میری ہمشیرہ نے مورخہ 14-02-2026 کو دن کے وقت گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ملزم عامر شمشاد میری ہمشیرہ کے ساتھ زیادتی کرنے اور اسے بلیک میل کر کے خودکشی پر مجبور کرنے کا ذمہ دار ہے۔
درخواست ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ میں اپنی ہمشیرہ کے پوسٹ مارٹم اور کفن دفن میں مصروف تھا، اس لیے تھانہ آنے میں تاخیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھئیے


