برازیل کی خاتون فٹبالر کیتھلین سوزا نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر کے عمرہ ادا کر لیا۔
نشارك لاعبتنا كاثلين سوزا لحظة مميزة في حياتها بإعلان إسلامها، سائلين الله لها الثبات، وأن يملأ قلبها طمأنينةً وسلامًا 🕋🕊️
We share a special moment in Kathleen Souza’s life as she embraces Islam, wishing her a heart filled with peace and serenity 🕊️🕋 pic.twitter.com/PJfsYVzrLA
— سيدات النصر | AlNassr Ladies (@AlNassrFCW) February 16, 2026
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر نے منگل کے روز اپنی برازیلین کھلاڑی کیتھلین سوزا کے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
النصر نے کیتھلین سوزا کا اسلام قبول کرنے پر خیرمقدم کیا۔اسلام قبول کرنے کے بعد خاتون فٹبال کھلاڑی نے مسجد الحرام جا کر عمرہ ادا کیا۔
کلب نے اپنے آفیشل ایکس پلیٹ فارم پر کیتھلین سوزا کی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنی کھلاڑی کیتھلین سوزا کے ساتھ اس کی زندگی کا ایک خاص لمحہ شیئر کرتے ہیں۔
پیغام میں مزید لکھا کہ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ اسے ثابت قدمی عطا فرمائے اور اس کے دل کو امن و سکون سے بھر دے۔
ویڈیو کے دوران بین الاقوامی کھلاڑی اپنے آنسو نہ روک سکی اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بس صرف صحیح راستہ تلاش کرنا چاہتی تھی اور اپنی شخصیت کا بہتر روپ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔
یہ بھی پڑھئیے


