ماہ رمضان میں روایات کے مطابق روزہ کھولنے کے لیے کھجور کا استعمال پیغمبر اسلام حضرت محمد مُصطفیٰ ﷺ نے تجویز کیا ہے۔

جبکہ قرآن پاک میں بھی کئی مقامات پر کھجور کا ذکر ملتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق کھجوروں میں وافر مقدار میں پروٹین، کاربو ہائیڈریٹس، فائبر، وٹامن سی، وٹامن کے اور دیگر غذائی خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔
کھجور کے کچھ ایسے طبی فوائد جو کہ اس کو افطار کے وقت ایک منفرد غذا بنا دیتے ہیں۔
کھجور کو صرف افطار کے وقت ہی نہیں بلکہ سحری میں اگر 5 سے 6 کھجوریں کھالی جائیں تو دن بھر جسم میں توانائی برقرار رہے گی۔
جبکہ زیادہ مقدار میں فائبر اور پوٹاشیم کی وجہ سے ہاضمہ خراب نہیں ہوتا اور نہ ہی خون میں شکر کی سطح تیزی سے بڑھتی ہے۔
کجھور کے منفرد غذائی فوائد

افطار کے وقت جب اپ بھوکے پیاسے ہوں اور معدہ خالی ہو تو ایسے میں کھجور کی غذائی ساخت انسانی معدے کے لیے اسے ایک بہترین خوراک بناتی ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق جب آپ روزہ کھولتے ہیں تو آپ کا جسم فوراً گلوکوز بنانے کی کوشش کرتا ہے، کیونکہ اسے ایندھن کے طور پر اِسی کی ضرورت ہوتی ہے۔‘
کھجور جس میں سادہ شکر اور کاربوہائیڈریٹس شامل ہیں جو دوسری غذاؤں کے مقابلے میں خون میں شوگر کی سطح کو کہیں زیادہ تیزی سے بڑھاتی ہے۔
اافطار کے وقت کھجور کثیر مقدار میں جسم کو طاقت فراہم کرتی ہے۔صبح سے خالی پیٹ کے لیے کھجوریں وٹامن اے، کے اور بی 6 کے ساتھ ساتھ آئرن سے طاقت فراہم کرتی ہیں اور مختصر دورانیے میں جسم کو تمام ضروری غذائی اجزا فراہم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔‘
جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنا
کھجور ایک خشک پھل ہے مگر یہ اس پھل کی خاصیت ہے کہ جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتی۔کھجور کے ساتھ پانی پینے سے پانی کی مقدار برقرار رہتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ کھجور میں قدرتی طور پر الیکٹرولائٹ پوٹاشیم ہوتا ہے جو پانی کے لیے ایک مقناطیس کا کام کرتا ہے، اور جسم کے خلیوں کو پانی سے بھر دیتا ہے۔
ضرورت سے زیادہ کھانے سے پرہیز
مسلمان روزہ افطار ہوتے ہی طاق تعداد (تین، پانچ، سات یا نو) میں کھجوریں کھاتے ہیں اور پھر فوراً مغرب کی نماز ادا کرتے ہیں اور پھر کحانا تناول کیا جاتا ہے۔
انسانی جسم کے ریشے دار کھجوروں کو ہضم کرنے کے ساتھ ہی زیادہ کھانے کی خواہش کم جائے گی اور کھانے منا سب مقدار میں کھایا جائے گا۔ اور ہاضمے کا بہترین پراسس ہے۔
روزے دار کو قبض اور پیٹ پھولنے کی شکایات بھی عموماً ہو جاتی ہے اس سے یہ شکایت کم ہو تی ہے۔
برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس تجویز کرتی ہے کہ روزانہ 30 گرام فائبر کھایا جائے،کھجور فائبر کا بہترین ذریعہ ہے، جو فضلے کو آنتوں کے ذریعے آسانی سے
کھجور کے دیگر فوائد
کھجور میں بے شمار حیرت انگیز فوائد موجود ہوتے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔
- کھجور خون میں اضافہ کرتی ہے جو جسم کی قوت و طاقت بڑھاتی ہے اور اس سے دن بھر تھکن کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔
- چونکہ کھجور میں وافر مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ نظامِ ہضم کو درست رکھتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی ہونے سے بچاتا ہے۔
- کھجور میں زیرو کولیسٹرول پایا جاتا ہے، جس کے باعث یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
- کھجور قبض اور معدے کی تیزابیت کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جس سے معدہ درست طور پر کام کرتا ہے۔
- نارتھ ڈیکوتا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق کھجور میں تانبے (copper) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کو طاقت بخشتی ہے، ساتھ ہی اس میں ‘بورون’ بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیاں مضبوط بناتا ہے۔
- کھجور کو بطور خوراک کھانا بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے بھی مؤثر ہے۔
یہ بھی پڑھئیے


