کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ایران جنگ اس ٹوٹتے ہوئے عالمی نظام کی انتہائی مثال بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس میں ممالک بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کا احترام کیے بغیر اپنی مرضی سے کام کر رہے ہیں۔
مارک کارنی نے سڈنی کے تھنک ٹینک لووی انسٹی ٹیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’جیو اسٹریٹیجک لحاظ سے بڑی طاقتیں تیزی سے انٹرنیشنل قوانین اور اصولوں کی بھی پروا کیے بغیر کام کر رہی ہیں۔
جبکہ نتائج دوسروں کو بھگتنے پڑتے ہیں۔ اب اس انتشار کی انتہا مشرق وسطیٰ میں براہ راست سامنے آ رہی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’ موجودہ تنازع بین الاقوامی نظام کی ناکامی کی ایک اور مثال ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی دہائیوں کی کوششوں کے باوجود ایران کا جوہری خطرہ برقرار رہا اور اب امریکہ اور اس را”ئی ل نے اقوام متحدہ کو بھی شامل کیے یا کینیڈا سمیت اتحادیوں سے مشاورت کیے بغیر کارروائی کی۔‘‘
یہ بھی پڑھئیے


