اردو رپورٹ ڈیسک
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ پاس کرنے کی شرط ختم کردی ہے۔
پی ایم ڈی سی کا باضابطہ نوٹس جاری
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے باضابطہ عوامی نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں غیرملکی میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کو ایم ڈی کیٹ کی شرط سے استثنیٰ دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔
نئے فیصلے کے تحت بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازمی نہیں ہوگا۔
فیصلہ 14 ستمبر کے اجلاس میں کیا گیا
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ 14 ستمبر کو ہونے والے کونسل کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
کونسل کے اعلان کے مطابق یہ استثنیٰ ان پاکستانی طلبہ پر لاگو ہوگا جو غیرملکی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔


