بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ترکیہ ، مصر اور پاکستان اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں ، یہ دعویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے موخر کرنے کے بعد سامنے آیاہے ۔
رائٹرز کا دعویٰ ہے کہ ترکیہ ، مصر اور پاکستان نے سٹیووٹکوف اور عباس عراقچی سے الگ الگ مذاکرات کیئے ہیں اور بات چیت کا مقصد موجودہ کشیدگی میں کمی لانا تھا، بات چیت کے دوران جیرڈ کشنر اورسٹیو وٹکوف سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں ۔
رائٹرز کا مزید کہناتھا کہ واشنگٹن نے ایران سے اپنی بات چیت کے بارے میں اسرائیل کو آگاہ کر دیاہے،امکان ہے اسرائیل بھی ایران کے پاور اسٹیشنز پر حملے روک سکتا ہے۔یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے 5 روز کیلئے موخر کیئے جارہے ہیں


