قومی ہاکی ٹیم نے یکم تا 7 مارچ جاری مینز ورلڈ کپ کوالیفایر راونڈ FIH Men’s World Cup Qualifiers کے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نے ملائیشیا کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، زکریا حیات، احمد ندیم، محمد سفیان خان اور محمد عمار نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ جبکہ ملائیشیا کی جانب سے عبدالرؤف، احکم اللہ اور فطری ساری نے ایک، ایک گول کیا۔
اس سے قبل کوالیفائر راؤنڈ کے پہلے میچ میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی اور عمدہ فارم برقرار رکھتے ہوئے مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی۔
کامیابی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی، ایڈہاک گورننس اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی، اولمپین حسن سردار اور چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور سیمی فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قومی ٹیم کوالیفائر راؤنڈ کا تیسرا میچ 4 مارچ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھئِے


