اردو رپورٹ ڈیسک
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 72 پیسے بڑھائی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 8 ستمبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔


