• Home  
  • ایپسٹین تنازع شدت اختیار کرگیا: شہزادہ اینڈریو گرفتار
- ٹاپ سٹوری

ایپسٹین تنازع شدت اختیار کرگیا: شہزادہ اینڈریو گرفتار

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی شہزادہ اینڈریو کو سرکاری عہدے میں بدعنوانی کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی اخبار کے مطابق یہ کارروائی اُن الزامات کی بنیاد پر کی گئی کہ انہوں نے بطور برطانوی تجارتی نمائندہ حساس معلومات جیفری ایپ اسٹائن کے ساتھ شیئر کی تھیں،  میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار […]

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی شہزادہ اینڈریو کو سرکاری عہدے میں بدعنوانی کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی شہزادے سے جنسی تعلقات پر ورجینیا رابرٹس کی کتاب میں نئے انکشافات تہلکہ مچ گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار مشرقی انگلینڈ میں واقع شہزادہ اینڈریو کی رہائش گاہ پہنچے جہاں چھ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں دیکھی گئیں۔

اسی طرح سینڈرنگھم اسٹیٹ میں بھی صبح کے وقت سادہ لباس اہلکاروں کی موجودگی رپورٹ کی گئی۔

الزامات کیا ہیں؟

اطلاعات کے مطابق تحقیقات کا تعلق بدنام زمانہ امریکی فنانسر Jeffrey Epstein سے مبینہ روابط اور حساس سرکاری معلومات تک رسائی کے الزامات سے جوڑا جا رہا ہے۔

پولیس پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ وہ ان الزامات کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔شہزادہ اینڈریو کی جانب سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی گئی ہے،

تاہم وہ ماضی میں ایپسٹین سے دوستی پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں۔

ایپسٹین فائلز:ٹرمپ عمران خان سمیت کن کن عالمی رہنماوں کے نام سامنے آئے

شاہ چارلس کے چھو ٹے بھائی اینڈریو سے شہزادے کا خطاب کیوں واپس لیا گیا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں