حکومت پنجاب نے اپریل میں اپنی نئی فضائی سروس “پنجاب ایئرلائنز” کے آغاز کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئرلائن ابتدائی طورپرسات مسافر طیاروں کے ساتھ آپریشن شروع کرے گی۔
پنجاب ائیر لائن پہلے دو سال صرف اندرونِ ملک پروازیں چلائے گی بعد ازاں بین الاقوامی روٹس کا آغازکیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا موجودہ سرکاری ہیلی کاپٹرایئرلائن کے بیڑے کا پہلا اثاثہ ہوگا۔
صوبائی وزراء ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور سرکاری حکام بھی پنجاب ایئرلائنز کے ذریعے سفرکریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایک جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ ایئرلائن کے قیام سے صوبائی خزانے پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔
موجودہ اور نئے شامل کیے جانے والے طیارے مکمل طور پر منافع بخش بنیادوں پر چلائے جائیں گے۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ پنجاب ایئرلائنز صوبے میں فضائی سفری سہولیات میں بہتری اور مسابقت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھئیے


