• Home  
  • پنجاب میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم،سبسڈی کے لیے آن لائن پورٹل فعال
- ٹاپ سٹوری

پنجاب میں موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم،سبسڈی کے لیے آن لائن پورٹل فعال

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں موٹر سائیکل رکھنے والے شہریوں کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مختلف فیسوں میں نمایاں کمی اور سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی اعلان کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس مکمل […]

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں موٹر سائیکل رکھنے والے شہریوں کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مختلف فیسوں میں نمایاں کمی اور سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

maryam nawaz punjab cabnit

حکومتی اعلان کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے تاکہ عوام کو مالی بوجھ سے ریلیف مل سکے۔

اس کے علاوہ ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے لیے ماہانہ 2000 روپے کی سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید برآں، حکومت کی جانب سے 20 لیٹر پٹرول پر خصوصی سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی، جس کے تحت شہریوں کو پٹرول فی لیٹر 100 روپے کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور عام آدمی کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب میں ایک ماہ کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ فری

وزیر اعظم نے پٹرول میں 80 روپے کمی کا اعلان کر دیا نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں