پرتگال کے سپر اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سعودی کلب النصر کو النجمہ کے خلاف 2-5 سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا اورینلٹی کک لینے سے پہلے “بسم اللہ” کہا۔
میچ کے دوران رونالڈو نے دو گول اسکور کیے، جن کی بدولت ٹیم کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی۔
تاہم ان کی کارکردگی کے ساتھ ایک خاص لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جب انہو ں نے پینلٹی کک لینے سے پہلے “بسم اللہ” کہا۔
Cristiano Ronaldo says "Bismillah" before scoring penalty goal! ⚽️ pic.twitter.com/IXx12I0FBm
— Muslim (@Muslim) April 3, 2026
رونالڈو نے 56ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کر کے اسکور 2-3 کیا، جبکہ 73ویں منٹ میں ایک اور گول داغ کر اپنی ٹیم کی برتری 2-4 تک بڑھا دی۔
اس میچ کے بعد ان کے کیریئر گولز کی مجموعی تعداد 967 ہو گئی ہے اور وہ تیزی سے 1000 گولز کے تاریخی ہدف کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب رونالڈو نے اسلامی الفاظ استعمال کیے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی چند مواقع پر انہوں نے اسلامی الفاظ کو ادا کیا ہے۔
دسمبر 2025 میں مشرقِ وسطیٰ کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ مسلسل تیسری بار جیتنے کے بعد انہوں نے اپنی تقریر میں “انشاءاللہ” کا لفظ بھی استعمال کیا تھا۔
🚨 Cristiano Ronaldo: “I want more titles and I will reach that number”. 1️⃣0️⃣0️⃣0️⃣@Globe_Soccer 🎥 pic.twitter.com/SH3uTkoCSC
— Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) December 29, 2025
سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کیا انہوں نے اسلام مذہب کو قبول کر لیا ہے یا وہ مستقبل میں اسلام قبول کر سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے Cristiano Ronaldo یا ان کے قریبی ذرائع کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھئِں


