امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ میں روس بالواسطہ طور پر شامل ہوگیا ہے اور ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کے لیے خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس Russia نے ایران کو امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز سے متعلق معلومات دیں جس کے باعث ایران کے حملے زیادہ درست ثابت ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے روس مسلسل ایران کو امریکی فوجی اثاثوں کی لوکیشن سے آگاہ کرتا رہا، جس کی مدد سے ایران نے امریکی تنصیبات کو زیادہ مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
ادھر ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں میں امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار سسٹمز اور کمانڈ سینٹرز خاص طور پر ہدف بنائے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سی آئی اے اور پنٹاگون نے روس کی جانب سے ایران کو ممکنہ انٹیلی جنس تعاون کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
جبکہ روسی سفارت خانے نے بھی اس حوالے سے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کے حملے انتہائی درست اور منصوبہ بندی کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب چین اب تک ایران کی براہِ راست دفاعی مدد کرتا دکھائی نہیں دے رہا۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت اس وقت شدید دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئیں


