• Home  
  • پاکستان غیر قانونی انڈیا جانے والی سیما حیدر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش
- پاکستان

پاکستان غیر قانونی انڈیا جانے والی سیما حیدر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت پہنچ کر شادی کرنے والی سیما حیدر کے ہاں ایک اور بچے کی پیدائش ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن مینا کے گھر گزشتہ 11 ماہ کے دوران دوسرے بچے کی آمد ہوئی ہے۔ اس سے قبل 15 مارچ […]

پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت پہنچ کر شادی کرنے والی سیما حیدر کے ہاں ایک اور بچے کی پیدائش ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن مینا کے گھر گزشتہ 11 ماہ کے دوران دوسرے بچے کی آمد ہوئی ہے۔

اس سے قبل 15 مارچ 2025 کو بھی سیما حیدر نے ایک بیٹی کو جنم دیا تھا۔ پاکستان میں اپنے پہلے شوہر سے ان کے چار بچے ہیں، جو اس وقت اپنی والدہ کے ساتھ بھارت میں مقیم ہیں۔

یاد رہے کہ Seema Haider سنہ 2023 میں اپنے چار بچوں سمیت نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت داخل ہوئی تھیں تاکہ اپنے محبوب Sachin Meena سے مل سکیں۔ بعد ازاں دونوں نے شادی کرلی، اور یہ معاملہ دونوں ممالک میں خاصی توجہ اور بحث کا سبب بنا۔

رپورٹس کے مطابق سیما حیدر کی سچن مینا سے پہلی ملاقات 2019 میں ایک آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی تھی۔ ابتدائی گفتگو نے وقت کے ساتھ محبت کی شکل اختیار کرلی۔ سیما حیدر عمر میں اپنے شوہر سے تقریباً 10 سال بڑی ہیں۔

یہ معاملہ بھارت میں سیکیورٹی اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے بھی جانچ کے عمل سے گزرا، جس کے بعد انہیں وہاں قیام کی اجازت دے دی گئی۔

منوج باجپائی کے خلاف انتہا پسند ہندو سڑکوں پر نکل آئے ،فلم پر پابندی کا مطالبہ

سکھوں کا غیر شادی شدہ خواتین کو پاکستان نہ بھجوانے کا فیصلہ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں