سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ جسے کرکٹ کا نہیں پتا وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہے، نالائق اور جاہل بندے کو بڑی ذمہ داری دینا سب سے بڑا جرم ہے۔
شعیب اختر 🔥🔥🔥 pic.twitter.com/bw1oimcemz
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) February 15, 2026
بھارتی چینیل پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا شخص ملک اور ادارے کو تباہ کرے گا، مثال آپ کے سامنے ہے۔ایسے میں ٹیم کیسے جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے چینل کا چیرمین بنا دیں مجھے کیا پتہ چینل کو کیسے چلاتے ہیں اب ایک بندے کو کرکٹ کا نہیں پتہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیرمین ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم بہت آگے چلی گئی ہے، ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ایسے لوگوں کو اسٹار بنایا ہے جو 10اوورز بھی نہیں کرسکتا، ایسے لوگوں کو اسٹار بناؤ گے تو یہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھئِے


