نیویارک: عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ (Taylor Swift) اور این ایف ایل (NFL) کے معروف اسٹار ٹریوس کیلسی (Travis Kelce) شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی نیویارک (New York) کے تاریخی میڈیسن اسکوائر گارڈن (Madison Square Garden) میں منعقد ہوئی، جس کی تصدیق ٹیلر سوئفٹ کی پبلسسٹ ٹری پین (Tree Paine) نے کی۔
شادی کے بعد نیویارک شہر جشن کے رنگوں میں نہا گیا، جہاں مختلف مقامات پر "JUST & T MARRIED” کے خصوصی سائن بورڈز آویزاں کیے گئے، جبکہ ہزاروں مداح میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر اپنے پسندیدہ جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع رہے۔
Finally 🥰 Taylor Swift &tarvis wedding is over💍💖 & also 100% of American royal wedding 🥰💐✨ congratulations 🎉 #Tanvis #TaylorSwift #Tanviswedding pic.twitter.com/V3xiPESNOZ
— Meena loshini (@yarunu27233) July 4, 2026
تقریب کا آغاز ایک روز قبل ہونے والی خصوصی تقریبات سے ہوا، جن میں قریبی دوستوں، اہل خانہ اور شوبز و کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔ سخت گرمی کے باوجود سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے اور میڈیا مسلسل تقریب کی کوریج کرتا رہا۔
کہانی کا آغاز
اس خوبصورت محبت کی کہانی کا آغاز 2023 میں اس وقت ہوا جب ٹریوس کیلسی (Travis Kelce) نے ٹیلر سوئفٹ (Taylor Swift) کے ایک کنسرٹ میں شرکت کے بعد اپنے پوڈکاسٹ "New Heights” میں انکشاف کیا کہ وہ ایک "Friendship Bracelet” کے ذریعے اپنا فون نمبر ٹیلر تک پہنچانا چاہتے تھے، مگر ایسا نہ ہو سکا۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور بالآخر ٹیلر سوئفٹ کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
مذید خبریں
عالیہ بھٹ کی فلم ‘الفا’ کی ریلیز سے قبل بڑی خبر – urdureport.com
ماضی کی سکرین آئیکون ہیما مالنی کے نایاب بنگلے کوبھی نیا نام مل گیا – urdureport.com
اس کے بعد دونوں کو مختلف عوامی تقریبات، فٹبال میچز اور میوزک ایونٹس میں ایک ساتھ دیکھا جانے لگا۔ ٹیلر سوئفٹ (Taylor Swift) نے کئی مواقع پر کنساس سٹی چیفس (Kansas City Chiefs) کے میچز میں ٹریوس کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ ٹریوس کیلسی (Travis Kelce) بھی دنیا بھر میں ہونے والے ٹیلر کے Eras Tour کے متعدد کنسرٹس میں شریک ہوئے۔
منگنی کا اعلان
گزشتہ برس دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ان کی قدیم طرز پر تیار کی گئی ہیرے کی انگوٹھی بھی مداحوں اور فیشن ماہرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
شوبز اور کھیلوں کی دنیا کے اس مقبول ترین جوڑے کی شادی کو مداح ایک حقیقی رومانوی داستان قرار دے رہے ہیں۔ ان کے نزدیک ایک سادہ سا فرینڈ شپ بریسلٹ (Friendship Bracelet) محبت کی ایسی علامت ثابت ہوا جس نے دو سپر اسٹارز کو ہمیشہ کے لیے ایک رشتے میں جوڑ دیا۔


