Artemis II مشن پر موجود چار خلا باز، جو اس وقت خلا میں تیزی سے سفر کر رہے ہیں، اب تک ایک کافی پُرسکون سفر سے گزر رہے ہیں مگر ان کو ایک ٹوائلٹ کے مسلے نے دو چار کیے رکھا۔
دورانِ پرواز بہت کم ایسے مسائل سامنے آئے ہیں جو ان کے اطمینان میں خلل ڈال سکتے ہوں—سوائے ایک مسئلے کے: اور وہ ہے ٹوائلٹ
Orion spacecraft کی تقریباً 16.5 فٹ (5 میٹر) چوڑی کیپسول میں فضلہ کے نظام سے متعلق ایک مسئلہ سامنے آیا، جو ہفتے کی علی الصبح اُس وقت پیش آیا جب مشن کا تیسرا دن اختتام کے قریب تھا۔
آرٹیمس II کے فلائٹ ڈائریکٹر جڈ فرائلنگ نے ہفتے کی صبح صحافیوں کو بتایا:
“یہ مسئلہ ٹوائلٹ سے فضلہ باہر نکالنے کے عمل میں پیش آ رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وینٹ لائن میں پیشاب جم گیا ہے۔”
NASA کے خلا باز — ریڈ وائزمین، وکٹر گلوور، کرسٹینا کوچ، اور کینیڈین خلائی ایجنسی کے جیریمی ہینسن — اس وقت گہری نیند میں تھے، جب مشن کنٹرولرز تقریباً 200,000 میل (320,000 کلومیٹر) دور زمین سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ہفتے کی دوپہر تک، جب مشن کا چوتھا دن شروع ہو چکا تھا، کنٹرولرز نے ایک حل تیار کر لیا: کیپسول کو اس طرح گھمایا جائے کہ جمی ہوئی لائن سورج کی روشنی میں آ جائے تاکہ اسے گرم کیا جا سکے۔
اس حکمت عملی سے جزوی طور پر پائپ کھل گیا، جس کے بعد کیپسول فضلہ کے ٹینک میں موجود کچھ پیشاب کو خلا میں خارج کرنے میں کامیاب ہو گیا


