پاکستان میں پٹرلیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے بسوں اور ٹرینوں نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ عید پر گھروں کو جانے والے پردیسی پریشان ہو گئے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ ڈیزل قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ۔
اکانومی کلاس کا کرایہ 5 فیصد، اے سی کلاس کا کرایہ 10فیصد بڑھا دیا گیا، مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ ریلویز خود برداشت کرے گا۔
ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا، اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر ہوگا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پہلے سے کی ہوئی بکنگ پر نہیں ہوگا۔
اسی طرھ مختلف بس کمپنیوں کی جانب سے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر حکومت کا کوئی کنٹرول نظر نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھئِے


