• Home  
  • امریکہ کا بڑا اقدام،30 ممالک پر سفری پابندیاں لگانے پر غور
- دنیا

امریکہ کا بڑا اقدام،30 ممالک پر سفری پابندیاں لگانے پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن پالیسی مزید سخت کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے 30 ممالک پر سفری پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر حملے کے بعد یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سفر […]

trump qatar

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن پالیسی مزید سخت کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے 30 ممالک پر سفری پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر حملے کے بعد یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سفر پر پابندی کے فیصلے کو توسیع دیتے ہوئے 19 ممالک سے بڑھا کر 30 ممالک کو فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

امریکا کی ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی سفر پر پابندی کی فہرست میں مزید ممالک شامل کرے گی۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایک عہدیدار کے مطابق ان نئے ممالک کی فہرست جلد جاری کی جائے گی، اس وقت 12 ممالک پر مکمل جب کہ 7 ممالک پر جزوی طور پر سفری پابندیاں نافذ ہیں۔

گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد ٹرمپ نے ملک میں داخلے کے قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس واقعے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ حملہ آور کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکانوال کے طور پر ہوئی جس نے 2021 میں امریکا آمد سے قبل امریکی افواج کے ساتھ افغانستان میں کام کیا تھا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں