امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیس روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاق 21 جنوری سے ہوگا۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے میمو میں امریکی سفارت خانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ طریقہ کار کے ازسرر نو جائزہ لینے تک ویزا درخواستیں مسترد کی جائیں۔
اس سے قبل نومبر میں ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دیں گے۔ یاد رہے کہ یہ اقدام ایک افغان شہری کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا تھا جس میں نیشنل گارڈ کا ایک رکن ہلاک ہو گیا تھا
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو اس کی تصدیق کی اور کہا کہ امیگرنٹس امریکی عوام کے ٹیکسز کی رقم سے استفادہ کرتے تھے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ ممالک میں صومالیہ، روس، ایران، افغانستان، برازیل، نائجیریا اور تھائی لینڈ، عراق، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لبنان، لیبیا، نیپال، کانگو، روانڈا، سوڈان ، شام، تنزانیہ، ازبکستان شامل ہیں۔
پاکستان، افغانستان، روس اور ایران کے لیے بھی امیگرنٹ ویزا پراسس روک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے
امریکہ نے سیاحتی یا کاروباری ویزے کے لیے 15 ہزار ڈالر ضمانتی بانڈز کی شرط رکھ دی – urdureport.com
وہ کونسی شخصیت جو بغیر ویزا دنیا بھر کا سفر کرتی ہے؟ – urdureport.com
بتایا جاتا ہے کہ اقدام وسیع پیمانے پر امیگریشن کریک ڈاؤن کے تناظر میں سامنے آیا ہے جسے صدر ٹرمپ نے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے آگے بڑھایا ہے۔

