• Home  
  • اینکر پرسن اقرار الحسن نے نئی سیاسی جما عت پاکستان عوام راج تحریک لانچ کر دی
- پاکستان

اینکر پرسن اقرار الحسن نے نئی سیاسی جما عت پاکستان عوام راج تحریک لانچ کر دی

مشہور ٹی وی اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے اپنی نئی سیاسی جماعت ’پاکستان عوام راج تحریک‘ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔ نئی پارٹی کا اعلان لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقرار الحسن نے کیا، جہاں اقرار الحسن نے پاکستان کی سیاسی منظر نامے میں ایمانداری، احتساب اور عوامی خدمت کو […]

مشہور ٹی وی اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے اپنی نئی سیاسی جماعت ’پاکستان عوام راج تحریک‘ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔

نئی پارٹی کا اعلان لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقرار الحسن نے کیا، جہاں اقرار الحسن نے پاکستان کی سیاسی منظر نامے میں ایمانداری، احتساب اور عوامی خدمت کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے موجودہ سیاسی جماعتوں جیسے پی ٹی آئی، پی پی پی اور پی ایم ایل این پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں خاندانی وراثت کی طرح چلائی جا رہی ہیں اور عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں کرتیں۔

اقرار الحسن کی اس نئی تحریک کا بنیادی مقصد نوجوانوں اور متوسط طبقے کو سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان عوام راج تحریک‘ ایک ایسا جمہوری پلیٹ فارم ہوگا جو کسی فرد یا خاندان کی ملکیت نہیں بلکہ عوام کی مشترکہ ملکیت ہوگا۔

جماعت میں انٹرنل الیکشن کے ذریعے عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا، اور فیصلے مشاورت سے لیے جائیں گے۔ مقصد ہے کہ پاکستان کو شخصیت پرستی سے آزاد کرکے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے، تاکہ حقیقی ’نیا پاکستان‘ بنایا جا سکے۔

’پاکستان عوام راج تحریک‘ کا منشور نوجوانوں کی بااختیاری، کرپشن کا خاتمہ، اداروں کی جمہوریت اور عوامی خدمت پر مبنی ہے۔ منشور میں زور دیا گیا ہے کہ جماعت خاندانی سیاست سے پاک رہے گی، اور ہر سطح پر میرٹ کو ترجیح دی جائے گی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں