بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق اور انڈین کرکٹر وراٹ کوہلی کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے ۔

دی لالَن ٹاپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تمنا بھاٹیہ نے ان وک افواہیں قرار دیا اور ایسی افواہوں پر حیرت اور شرمندگی کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ 2020 میں ایک جیولری سٹور کی تقریب میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ لی گئی ایک تصویر کی بنیاد پر ان کے تعلقات کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
انہوں نے کہا کہ ’مذاق مذاق میں عبدالرزاق! انٹرنیٹ واقعی ایک دلچسپ جگہ ہے۔ انٹرنیٹ کے مطابق، میری عبدالرزاق سے مختصر شادی بھی ہو چکی ہے۔
معاف کیجیے گا سر، آپ کے تو دو تین بچے بھی ہیں۔ مجھے آپ کی زندگی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، لیکن یہ سب بہت شرمندگی کا باعث تھا۔‘
دوسری جانب تمنا بھاٹیہ نے وراٹ کوہلی کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک اشتہار میں ایک ساتھ نظر آنے کے بعد گردش کرنے لگی تھیں۔
مجھے واقعی افسوس ہوتا ہے کیونکہ میں صرف ایک دن کے لیے اُن سے ملی تھی۔ اس شوٹ کے بعد نہ میں نے اُن سے کوئی بات کی، نہ کبھی دوبارہ ملی ہوں۔
اداکارہ نے واضح طور پر بتایا کہ ان دونو ں کرکٹرز کے ساتھ ان کے تعلقات بارئے افواہیں بالکل بے بنیاد تھیں اور محض پیشہ ورانہ ملاقاتوں کی غلط تشریح کا نتیجہ تھیں۔
انہوں نے کہا ’یہ بہت عجیب ہوتا ہے جب میڈیا آپ کا نام کسی ایسے شخص سے جوڑ دیتا ہے جس سے آپ کا کوئی لینا دینا ہی نہیں ہوتا
یہ بھی پڑھئِے

