• Home  
  • دبئی کی وکٹ پر گیند بازوں کا راج ہو گا یا رنز کے انبار لگیں گے
- کھیل

دبئی کی وکٹ پر گیند بازوں کا راج ہو گا یا رنز کے انبار لگیں گے

دبئی کی وکٹ پر گیند بازوں کا راج ہو گا یا رنز کے انبار لگیں گے؟ ایشیاء کپ میں پھر سے پاک بھارت ٹاکرا، وکٹ سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ 2025 کے سپر 4 مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ سپر 4 مرحلے کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت […]

دبئی کی وکٹ پر گیند بازوں کا راج ہو گا یا رنز کے انبار لگیں گے؟ ایشیاء کپ میں پھر سے پاک بھارت ٹاکرا، وکٹ سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ 2025 کے سپر 4 مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ سپر 4 مرحلے کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل بروز اتوار دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔رواں ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیموں کا یہ دوسری مرتبہ آمنا سامنا ہو گا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ سپر 4 مرحلے کے میچ کیلئے بھی دبئی کی وکٹ اسپنرز کیلئے سازگار ہونے کا امکان ہے۔ دونوں ٹیموں کے گزشتہ میچ میں بھی وکٹ اسپنرز کیلئے سازگار تھی۔ جبکہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ بھی 11 سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلے بازوں کی مسلسل مایوس کن کارکردگی کے باعث بھارت کیخلاف سپر 4 میچ کیلئے بیٹنگ لائن میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے .

روایتی حریف کیخلاف ایشیا کپ سپر 4 ٹاکرے کیلئے ٹیم میں کئی تبدیلیاں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ حسن نواز کو ڈراپ کیے جانے، صائم ایوب کو چوتھے یا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروائے جانے کا امکان۔ بتایا گیا ہے کہ حسن نواز کی جگہ حسین طلعت یا فہیم اشرف ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں