امریکی کمپنی نے دنیا کی پہلی فلائنگ کار کی باقاعدہ تیاری شروع کر دی ہے۔کیلیفورنیا کے شہر سان میٹیو میں قائم کمپنی Alef Aeronautics نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دسمبر 2025 کے آغاز میں اپنی فلائنگ کار Alef Model A کی مینوفیکچرنگ شروع کر دی ہے۔
Alef Aeronautics کی بنیاد 2015 میں رکھی گئی تھی۔ بانیوں کا خیال تھا کہ یہ منصوبہ 6ماہ میں مکمل ہو جائے گا، مگر حقیقت میں اسے ایک دہائی لگ گئی۔ 2019 میں پہلا فل سائز پروٹوٹائپ تیار ہوا، اور اب جا کر کمرشل تیاری ممکن ہو سکی ہے۔
یہ 100 فیصد الیکٹرک فلائنگ کار ہے۔ اس کی سڑک پر چلنے کی صلاحیت زیادہ سے زیادہ رفتار 25 میل فی گھنٹہ ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرے گی۔ فلائینگ کار عام پارکنگ اسپیس میں کھڑی کی جا سکتی ہے۔
یہ گاڑی 8پروپیلرز پر مشتمل ہے جو ایک میش نما فریم میں نصب ہیں۔ فضا میں اُڑتے وقت گاڑی کا ڈھانچہ گھوم جاتا ہے، اطراف کے حصے پروں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور ڈرائیور کی سیٹ کاک پٹ جیسی ہو جاتی ہے۔

اس کی متوقع قیمت 299,000 ڈالر ہے۔ اب تک فلائینگ کار کے 3,500 آرڈرز کمپنی کو مل چکے ہیں۔اس کی متوقع قیمت 299,000 ڈالر ہے۔ اب تک فلائینگ کار کے 3,500 آرڈرز کمپنی کو مل چکے ہیں۔
نارمل وقت میں شامل لوگوں کو اس کے لیے $150 ڈاؤن پیمنٹ کرنا ہوگی جبکہ ارجنٹ حصول کے خواہش مندوں کو $1,500 ڈاؤن پیمنٹ کرنا ہوگی۔ ابتدائی خریداروں کو بیٹا ٹیسٹرز کے طور پر گاڑی ملے گی۔
اس وقت ایک بڑی روکاوٹ سامنے آرہی ہے کہ فلائنگ کارز کے لیے واضح قوانین موجود نہیں ہیں۔ اس لیے کچھ سوالات جواب طلب ہیں۔ مثلاً کیا ڈرائیور کو پائلٹ لائسنس چاہیے ہوگا؟ گاڑی کو کار، ڈرون یا ہوائی جہاز سمجھا جائے گا؟ فضائی ٹریفک کنٹرول کیسے ہوگا؟ یہ تمام سوالات ابھی جواب طلب ہیں۔
Alef Model A محض ایک گاڑی نہیں بلکہ ٹرانسپورٹ کے مستقبل کی جھلک ہے۔ اگر قوانین، حفاظت اور لاگت کے مسائل حل ہو گئے تو آنے والے برسوں میں فلائنگ کارز سڑکوں ہی نہیں، آسمانوں پر بھی عام نظر آ سکتی ہیں۔

