سعودی عرب نے ایک اعلان میں کہا کہ وہ ملک کے لاکھوں اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرے گا جس سے قیمتی جانوروں کو بہتر طریقے سے سنبھالنے اور پرورش کرنے میں مدد ملے گی۔
سعودی حکام کے مطابق اس اقدام سے اونٹ پالنے کے اثرات میں اضافہ اور جانوروں کی شناخت اور ملکیت بارئے معلوماتی اثاثہ پیدا ہو جائے گا۔
وزارت ماحولیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں موجود دستاویز میں ایک سبز پاسپورٹ دکھایا گیا، جس میں ملک کے کوٹ آف آرمز اور اونٹ کی سنہری تصویر ہے۔
2024 میں، حکومت نے اندازہ لگایا تھا کہ سعودی عرب میں تقریباً 22 لاکھ اونٹ ہیں، جو ہر سال ملک کی معیشت میں 2 ارب ریال سے زیادہ کا حصہ ڈالتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً تین کروڑ 50 لاکھ اونٹ ہیں جن میں سے ایک کروڑ 70 لاکھ عرب دنیا میں ہیں۔
عرب ممالک میں صومالیہ اونٹ پالنے والا پہلے نمبر پر ملک ہے، اس کے بعد سوڈان، موریطانیہ، سعودی عرب اور یمن ہیں۔
سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت اونٹوں کی صنعت ملک کے بڑے غیر تیل آمدنی کے ذرائع میں سے ایک بن جائے گی۔ آمدنی کے علاوہ، تاریخ، مذہبی روایات اور رسوم و رواج کا احساس بھی ہے جو سعودیوں کو منافع اور فخر دونوں لاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئِے

