پی آئی کو عارف حبیب کنسورشیم نے گزشتہ روز 135 ارب می خرید لیا لیکن یہ بات انتہائی اہم ہے جس کی لوگ کھوج لگانے کی کو شش میں ہیں کہ آخر اس کنسورشیم میں کون کون سی کمپنیا ں شامل ہیں۔پاکستان مینا یسی بولیاں ایک غیر معمولی بات ہے۔
عارف حبیب کنسورشیئم میں بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی سکول اور لیک سٹی ہولڈنگز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے
پی آئی اے کو نئے مالکان کے ماتحت چلانے کا تاریخ کا اعلان کر دیا گیا – urdureport.com
2010.اسلام آباد ائیر بلیو حادثہ متاثرین کو اربوں روپے معاوضے کا حکم – urdureport.com
عارف عارف حبیب لمیٹڈ پاکستان کی بڑی سکیورٹیز بروکریج، انویسٹمنٹ بینکنگ اور ریسرچ فرم ہے۔ یہ کمپنی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہے۔ یہ کمپنی پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ٹاپ 25 کمپنیوں میں شامل ہے۔
فاطمہ فرٹیلائزر پاکستان میں کھاد بنانے والی کمپنی ہے جو 2003 میں فاطمہ گروپ اور عارف حبیب گروپ کے مابین ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم کی گئی۔ کمپنی سرسبز اور ببر شیر جیسے برانڈز کے تحت یوریا سمیت دیگر کھادیں تیار کرتی ہے۔
سٹی سکول 1978 میں قائم ہوا اور دنیا بھر اس کی 500 برانچیں ہیں جن میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ لیک سٹی پاکستان ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی ہے۔ لیک سٹی لاہور کے مضافات میں ریزورٹ/رہائشی ترقیاتی منصوبہ ہے۔
عارف حبیب نے عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ قائم کی تھی اور وہ فی الحال اس کے چیئرمین ہیں۔ وہ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے بھی چیئرمین ہیں۔
عارف حبیب ماضی میں کراچی سٹاک ایکسچینج کے صدر/چیئرمین کے طور پر چھ مرتبہ منتخب ہو چکے ہیں اور وہ سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے بانی ممبر اور چیئرمین بھی رہے ہیں۔
وہ ماضی میں پرائیویٹائزیشن کمیشن، بورڈ آف انویسٹمنٹ، ٹیرف ریفارمز کمیشن اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج آرڈیننس ریویو کمیٹی کے رکن کے طور پر کام کر چکے ہیں۔


