چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں 2 ججز نے شرکت نہیں کی، فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے 19 میں سے17ججز شریک ہوئے۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک نے اجلاس میں شرکت نہیں کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں ججوں کی عدم شرکت سے کئی سوال اٹھ گئے ہیں۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے ججز کی مجموعی تعداد 24 تھی، دو ججز کے استعفے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 22 ہوگئی، تین ججز کے آئینی عدالت منتقل ہونے کے بعد ججز کی تعداد 19رہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں
صدر نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے – urdureport.com
خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے استعفے منظور کر لیے۔ دونوں ججز نے گذشتہ روز استعفے دیے تھے۔

