اپ ڈیٹ
لاھور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0- 1 سے برتری حاصل کر لی ہے۔
جنوبی افریقہ 277 رنز کے تعاقب میں دوسری اننگز میں183 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے اس میچ میں مجموعی طور پر دس وکٹیں لیں اور انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جمعرات کو میچ کے چوتھے دن جب کھیل شروع ہوا تو جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی۔تاہم اسی سکور پر شاہین آفریدی نے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے ٹونی زورزی کو ایل بی ڈبلیو کر کے جنوبی افریقہ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن مجموعی طور پر 16 وکٹیں گرگئیں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 226 رنز اور پاکستان کو 8 وکٹ درکار ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 51 رنز بنالیے، ریان ریکلٹن 29 اور زورزی 16 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں جبکہ کپتان ایڈن مارکر 3 اور ویان مولڈر صفر پر پویلین لوٹ گئے، دونوں وکٹیں نعمان علی کے نام رہیں۔
تیسرے دن پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز کی 109 رنز کے برتری کے باوجود جلد وکٹیں گنوا بیھٹی اور 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔دوسری اننگز میں قومی ٹیم 167 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، بابر اعظم 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، عبداللّٰہ شفیق 41، سعود شکیل 38، محمد رضوان 14، نعمان علی 11، کپتان شان مسعود 7، سلمان علی آغا 4 اور ساجد خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
یہ پڑھیں
لاھور پہلا ٹیسٹ پہلی اننگز جنوبی آفریقہ کے خلاف پاکستان378پر آل اوٹ – urdureport.com
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 6 وکٹ پر 216 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور مزید 53 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ یوں پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

