پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کے سیریز کا آخری اور تیسرا میچ بھی جیت کر آسٹریلیا کو کلین سوئپ کردیا۔ یہ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف 7 سال بعد کلین سوئپ فتح ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 208 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 16 اعشاریہ 5 اوورز میں 96 رنز تک محدود رہی۔ یوں ٹیم پاکستان نے آسٹریلوی ٹیم کو 111 رنز سے مات دی۔
قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ صائم ایوب اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں بنائیں۔ صائم 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ شاداب خان نے 19 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھئِے
قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت ، انڈیا سے میچ نہیں کھیلے گی – urdureport.com
ورلڈ کپ سے پاکستان کا بائیکاٹ کی صورت میں آئی سی سی اور پاکستان کو کتنا نقصان ہو گا – urdureport.com
ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مارکس اسٹوئنس 23 اور کیمرون گرین 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹاپ آرڈر کو پویلین لوٹاتے ہوئے 2 اہم وکٹیں لیں جبکہ محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔

