• Home  
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- پاکستان

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جوڈیشل مجسٹریٹ لاھور نے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کارکن فلک جاوید کو دو الگ الگ مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر فلک کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔مجسٹریٹ […]

فلك جاوید متحرك كاركن،فلك اجوید پ،پاكسےان تحریك انصاف

جوڈیشل مجسٹریٹ لاھور نے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کارکن فلک جاوید کو دو الگ الگ مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر فلک کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فلک جاوید کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو زمان پارک کے باہر حملوں اور توڑ پھوڑ کے کیس میں فلک سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی، یہ مقدمہ ریس کورس پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔

فلک جاوید پر ریاستی اداروں کے خلاف اور خاتون وزیر کے خلاف سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے مقدمات درج ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں