نواز شریف اندرون لاہور کے سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب اپنے دوست کے گھر پہنچے اور بسنت کے جشن میں شرکت کی۔
، نواز شریف نے بسنت کے اس جشن میں چھت پر بیٹھ کر اڑتی ہوئی رنگین پتنگوں کا لطف اٹھاتے رہے۔ اس دوران انہوں نے خود ڈور اور گڈا بھی پکڑا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جن میں شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار شامل ہیں۔
لاہور میں بسنت کی رونقیں اپنے عروج پر ہیں اور فیسٹیول کے دوسرے دن شہریوں میں خوشی و جوش کا ماحول دیکھنے میں آیا، لوگ بھرپور انداز میں بسنت منا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئِے


