لاہور کی مقامی عدالت نے آن لائن جوا ویب سائٹس کی مبینہ تشہیر کے ایک کیس میں معروف یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔

تاہم ملزمان نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحتِ جرم سے انکار کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کر لیا۔
سماعت کے موقع پر ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ اور دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
واضع رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان پر آن لائن جوا ایپس اور ویب سائٹس کی تشہیر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈکی بھائی پر جوا ایپس کے ذریعے مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے ان کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا تھا، جس کے بعد وہ 26 نومبر کو جیل سے رہا ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھئیے


