عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت پر ویزے پراسس نہ کر نے کا الزام لگا دیا۔
قاسم خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان کے والد پاکستان تحریک انصاف کے چیرمن عمران خان 914 دنوں سے غیر قانونی حراست میں ہیں اور وہ ان سے ملنے پاکستان آرہے ہیں۔
My brother and I are trying to travel to Pakistan to see our father. For 914 days, he has been held in solitary confinement while his health deteriorates and he is denied access to independent medical care.
Now the government is deliberately refusing to process our visas.… pic.twitter.com/L23ZRmRDZj
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) February 4, 2026
قاسم خان نے مزید لکھا کہ میں اور میرا بھائی ہم دونو ں اپنے والد سے ملنے پاکستان آنے کے لیے کو شش کر رہے ہیں جن کو حکومت نے قید تنہائی میں رکھا ہے ۔
اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ عمران خان کی صحت گر رہی ہے اور ان کو ہیلتھ کی سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔حکومت جان بوجھ کر ہمارے ویزوں کے پراسس سے انکاری ہے۔
اپنے والد سے بچوں کو ملنے کی اجازت نہ دینا ہمارے لیے مجموعی سزا ہے۔میں حکومتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ کوئی بھی نا قابل تلافی نقصان ہونے سے پہلے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھئِے

