ملتان سلطانز کے لیے آج کون کون بولی لگائے گا؟ پانچ بڑے خریدار میدان میں اتر آئے۔
پی ایس ایل کی نیلامی میں ملتان سلطانز کی فرنچائز کے حصول کے لیے پانچ کمپنیوں کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا ہے جس میں علی ترین کی ڈی ایس ایم بھی شامل ہے۔
علی ترین کے علاوہ والی ٹیک اور ایم نیکسٹ اینک، سی ڈی ونچر،ٹیویکر انرجی بھی نیلامی کے عمل میں شریک ہیں۔
علی ترین نے ملتان سلطان کی خریدار کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ وہ ہر حالت میں ملتان سلطان کو خریدیں گے لیکب اگر اچھی قیمت پر ملے تو خرید لیں گے۔
For those asking my plan/intent. I love @MultanSultans with all my heart, but I need to sensible 🙏🏼🙏🏼 pic.twitter.com/UV8RndAEXL
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) February 8, 2026
ان میں دو کمپنیاں گذشتہ ماہ حیدرآباد اور سیالکوٹ فرنچائز کی نیلامی میں حصہ لے چکی ہیں مگر ناکام رہی تھیں۔
یاد رہے کہ حیدرآباد اور سیالکوٹ کی فرنچائزز بالترتیب 175 کروڑ اور 185 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھیں۔
اس کے علاوہ سی ڈی وینچر اور پارٹیکل ایگنائٹ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کی نیلامی میں شامل ہونے والی نئی کمپنیاں ہیں جس سے اس بار مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مقررہ آخری تاریخ تک دلچسپی رکھنے والے فریقین کی جانب سے مجموعی طور پر چھ تجاویز موصول ہوئیں، ان میں سے پانچ بولی دہندگان کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئیے


