• Home  
  • ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کے سعودی عرب اور قطر کے یوکرین سے معاہدے
- ٹاپ سٹوری

ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کے سعودی عرب اور قطر کے یوکرین سے معاہدے

ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کے لیے ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب اور قطر نے خود جنگ زدہ ملک یوکرین سے معاہدے کر لیے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب اور قطر کے ساتھ اس حوالے سے الگ الگ دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ۔ ان معاہدوں […]

ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کے لیے ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب اور قطر نے خود جنگ زدہ ملک یوکرین سے معاہدے کر لیے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی عرب اور قطر کے ساتھ اس حوالے سے الگ الگ دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ۔

ان معاہدوں کے مطابق اب یوکرین سعودی عرب کے ساتھ ڈرون سے دفاع کی اپنی مہارت اور ٹیکنالوجی شیئر کرے گا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو بھی ایران سے ایسے ہی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا ہے جس طرح یوکرین کو روس کی جانب سے گذشتہ چار سال سے ان کا سامنا ہے۔ خلیجی ریاستوں نے ان سے مدد کے لیے رابطہ کیا ہے۔

زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ’ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنی مہارت اور نظام کا اشتراک کرنے اور جانوں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

سعودی عرب کے بعد یوکرینی صدر نے قطر سے ایسا ہی معاہدہ کیا جس کے تحت دونوں ملک میزائل اور ڈرون خطرات سے نمٹنے میں مہارت کا اشتراک کر سکیں گے۔

یہ معاہدہ ٹیکنالوجی کے اشتراک کے ساتھ ساتھ دفاعی سرمایہ کاری میں تعاون کو ممکن بنائے گا

ایران کے پاور پلانٹس پر حملے دس روز کے لیے مؤخر کر دئیے ،ڈونلڈ ٹرمپ

جیٹ فیول میں اضافے کے بعد پی آئی اے نہیں چلا سکتے :چیرمین عارف حبیب

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں