ٹائم میگزین نے رنبیر کپور کا دنیا کی ایک سو با اثر شخصیات The 100 Most Influential People of 2026میں فن کی کیٹیگری میں اس لیے شامل کیا کیونکہ وہ دوسروں سے منفرد اداکاری میں مہارت رکھتے ہیں۔
ٹائم میگزین Time magazine نے لکھا کہ رنبیر کپور Ranbir Kapoorاداکار ہوتے ہیں جو میراث کے پیچھے دوڑتے ہیں، اور ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے فن کے ذریعے خود ہی ایک میراث بن جاتے ہیں۔ رنبیر کپور دوسری قسم کے اداکار ہیں۔
رنبیر کپور دوسروں سے منفرد کیوں ؟
بھارتی سنیما جیسی وسیع اور جذباتی صنعت میں ہم اکثر عظمت کو شور و غل سے ماپتے ہیں،باکس آفس کے اعداد و شمار، مداحوں کا جنون، اور اوپننگ ویک اینڈ کی کامیابی۔ لیکن کبھی کبھار کوئی اداکار خاموشی سے ایسی تبدیلی لے آتا ہے جو کہیں زیادہ دیرپا ہوتی ہے،یعنی ناظرین کی جذباتی زبان میں تبدیلی۔ رنبیر کپور اپنی ہر فلم کے ساتھ یہ کام کر رہے ہیں۔
ایک ایسی دنیا میں جہاں پرفارمنس اکثر حد سے زیادہ نمایاں (overstated) ہوتی ہے، رنبیر اسے اندر کی طرف لے جاتے ہیں۔ وہ اپنے کلچر کو ایک پرسکون ضبط کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔
وہ اس بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں جو اب خود کو سننا سیکھ رہا ہے، اور سادہ سچائی کے ذریعے اپنا اثر چھوڑتا ہے۔
رنبیر کپور ایک ثقافتی پل
عالمی سطح پر، رنبیر جیسے اداکار ثقافتی پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ ایک ایسے بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں جو صرف حجم میں نہیں بلکہ حساسیت میں بھی ترقی کر رہا ہے۔
ہماری سنیما دنیا پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ رنبیر صرف ایک فلم اسٹار نہیں ہیںبلکہ وہ ایک کہانی سنانے والے story teller ہیں جو عالمی سامعین سے بات کرتے ہیں اور انہیں ایک ایسے افسانوی، اساطیری ملک کی کہانیاں سناتے ہیں جہاں رامائن جیسے رزمیے (epics) نے دوسری تہذیبوں اور ثقافتوں کو بھی متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئِے


