عالمی جریدے ٹائم میگزین کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں دنیا کی مختلف شعبوں کی ایک سو بااثر شخصیات کو شامل کیا گیا ہے ٹائم میگزین ان افراد کے نام شامل کرتی ہے جو کہ اثر ورسوخ رکھتے ہوں چاہے مثبت یا منفی پہلوں سے ۔
ٹائم میگزین کی TIME100 (2026) کی فہرست میں سیاست، فن، کھیل اور کاروبار کے مختلف عالمی نام تو شامل ہیں، لیکن رپورٹس اور فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت کسی پاکستانی شخصیت کا نام شامل نہیں تاہم ماضی میں عمران خان ملالہ یوسفزئی اور بےنظِر بھٹو سمیت کئی اہم شخصیات کا نام اس فہرست میں شامل رہا ہے۔

ٹائم میگزین کی فہرست میں بھارت سے اداکار رنبیر کپور Ranbir Kapoor شامل ہیں جو فلمی دنیا میں اپنی نمایاں کارکردگی کے باعث اس فہرست کا حصہ بنے.
بنگلہ دیش سے طارق رحمان Tarique Rahman کو سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے، یوں دونوں ممالک سے ایک، ایک شخصیت اس عالمی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔
عالمی رہنما شامل

سیاسی اور عالمی قیادت کے شعبے میں Time Magazine کی فہرست میں شامل شخصیات اور ان کے ممالک درج ذیل ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump – امریکہ)، شی جن پنگ (Xi Jinping – چین)، پوپ لیو XIV (Pope Leo XIV – ویٹیکن سٹی)، بین*جمن نی 8تن (Ben*jamin Ne*tanya*hu – اسرا*ئیل)، کلاؤڈیا شین بام (Claudia Sheinbaum – میکسیکو)، مارک کارنی (Mark Carney – کینیڈا) اور میٹے فریڈرکسن (Mette Frederiksen – ڈنمارک)۔

اسی فہرست میں ساناے ٹاکائیچی (Sanae Takaichi – جاپان)، نیٹمبو نانڈی اینڈائیٹواہ (Netumbo Nandi-Ndaitwah – نامیبیا)، بالندرہ شاہ (Balen Shah – نیپال)، طارق رحمان (Tarique Rahman – بنگلہ دیش)، ہینا وِرکونن (Henna Virkkunen – یورپی یونین/فن لینڈ) اور رافیل ماریانو گروسی (Rafael Mariano Grossi – ارجنٹینا/IAEA) بھی شامل ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور نی*تن یا ہو کی شمولیت کیوں
جہاں ان کے فیصلے نہ صرف خطے بلکہ عالمی طاقتوں کی پالیسیوں پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔ TIME100 کی فہرست عموماً اُن شخصیات کو شامل کرتی ہے جو دنیا کے حالات پر گہرا اثر ڈال رہی ہوں۔

نی*تن یا*ہو کو اسرا*ئیل-غ زہ جنگ، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاست میں کردار کے باعث شامل کیا گیا۔
ٹرمپ کو اس لیے نمایاں کیا گیا کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آ کر امریکی خارجہ پالیسی، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ اور ایران کے حوالے سے فیصلوں میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر ان کے بیانات اور اقدامات مسلسل خبروں میں رہتے ہیں۔
امریکی سیاستدان
امریکہ سے تعلق رکھنے والی دیگر سیاسی شخصیات میں گاوِن نیوسوم (Gavin Newsom)، مارکو روبیو (Marco Rubio)، مارک کیلی (Mark Kelly)، زوہران مامدانی (Zohran Mamdani)، جیکب فری (Jacob Frey)، سوسی وائلز (Susie Wiles)، اسٹیون وِٹکوف (Steven Witkoff) اور ڈین کین (Dan Kane) شامل ہیں۔
کور اسٹارز (Cover Stars)
TIME میگزین کے سرورق پر نمایاں ہونے والی شخصیات میں زوئی سالڈانا (Zoe Saldaña)، لوک کامبز (Luke Combs)، نکی گلیزر (Nikki Glaser) اور واگنر مورا (Wagner Moura) شامل ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی پہچان مضبوط بنائی۔
فنکار اور انٹرٹینرز (Artists / Entertainers)
شوبز اور فنون لطیفہ کے شعبے میں لوک کامبز (Luke Combs)، جینی (Jennie – BLACKPINK)، زوئی سالڈانا (Zoe Saldaña)، واگنر مورا (Wagner Moura)، ڈاکوٹا جانسن (Dakota Johnson)، کیٹ ہڈسن (Kate Hudson)، بینیشیو ڈیل ٹورو (Benicio del Toro)، کلیئر ڈینز (Claire Danes)، کیکی پالمر (Keke Palmer)، اسٹرلنگ کے براؤن (Sterling K. Brown)، نوآہ وائل (Noah Wyle)، بین اسٹیلر (Ben Stiller)، نکی گلیزر (Nikki Glaser)، ہیلری ڈف (Hilary Duff)، ایتھن ہاک (Ethan Hawke)، الان کمنگ (Alan Cumming)، جوناتھن گروف (Jonathan Groff)، ریا سیہارن (Rhea Seehorn)، رنبیر کپور (Ranbir Kapoor)، اینڈرسن پاک (Anderson .Paak)، نوآہ کاہن (Noah Kahan)، کوکو جونز (Coco Jones) اور جعفر پناہی (Jafar Panahi) شامل ہیں۔
کاروبار اور ٹیکنالوجی (Titans / Business Leaders)
کاروباری اور ٹیکنالوجی کے میدان میں رالف لورین (Ralph Lauren)، سندر پچائی (Sundar Pichai)، مسٹر بیسٹ (MrBeast – Jimmy Donaldson)، علیکو ڈانگوٹے (Aliko Dangote)، مائیکل ڈیل (Michael Dell)، سوزن ڈیل (Susan Dell)، ڈیوڈ ایلیسن (David Ellison)، جوش ڈی امارو (Josh D’Amaro)، گوین شاٹ ویل (Gwynne Shotwell)، سی سی وی (C.C. Wei)، لیپ بو ٹین (Lip-Bu Tan)، ڈاریو اموڈی (Dario Amodei)، ڈینیلا اموڈی (Daniela Amodei)، نیل موہن (Neal Mohan)، جان فرنر (John Furner) اور جیریمی ایلیئر (Jeremy Allaire) شامل ہیں۔
پائنئیرز، آئیکنز اور ایتھلیٹس (Pioneers / Icons / Athletes)
دیگر اہم شعبوں میں ڈولورس ہویئرٹا (Dolores Huerta)، ہیلری نائٹ (Hilary Knight)، کلوئی کم (Chloe Kim)، الیسا لیو (Alysa Liu)، اسکاٹی شیفلر (Scottie Scheffler)، لینڈو نورس (Lando Norris) اور نوآہ لائلز (Noah Lyles) شامل ہیں۔
سائنس اور صحت (Science & Health)
سائنس اور ہیلتھ کے شعبے میں کیرن مسونورو، ریبیکا اہرینز نکاس (Rebecca Ahrens-Nickas)، ماریانگیلا ہنگریا (Mariangela Hungria)، پریشس ماتسوسو (Precious Matsoso) اور خلا باز ریڈ وائزمین (Reid Wiseman) شامل ہیں۔
دیگر نمایاں شخصیات
دیگر اہم ناموں میں وکٹوریہ بیکہم (Victoria Beckham)، مشاما بیلی (Mashama Bailey)، ویکس خانہ (Vikas Khanna)، انوک یائی (Anok Yai) اور شیرین عبادی (Shirin Ebadi) شامل ہیں، جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
یہ بھی پڑھئِے


