ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر Asim Muneer کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “شاندار شخصیات” قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ Donald Trump نے پاکستان کے کردار کو سراہا، جس کے جواب میں وزیرِاعظم شہباز شریف Shahbaz Shareef نے بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی صدر کے الفاظ کو خوش آئند قرار دیا۔
آبنائے ہرمز کھل گئی
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ Abbas Araghchi نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز strait of Hurmozجنگ بندی کے باقی عرصے کے دوران تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھوحل دی گئی ہے۔
ان کے مطابق تمام تجارتی بحری جہازوں کو آمدورفت کی اجازت ہوگی، تاہم انہیں مخصوص راستوں اور ایرانی حکام کی ہدایات کے تحت گزرنا ہوگا جبکہ فوجی جہازوں پر پابندی برقرار رہے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ Donald Trump نے بھی اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے ایران Iran کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آبنائے ہرمز اب “کاروبار کے لیے مکمل طور پر کھلی” ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک دونوں ممالک کے درمیان معاملات مکمل طور پر طے نہیں پا جاتے۔
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں landmines ہٹا رہا ہے اور مستقبل میں آبنائے ہرمز کو بند نہ کرنے پر بھی آمادہ ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت کے بعد نیٹو (NATO) The North Atlantic Treaty Organization نے مدد کی پیشکش کی، تاہم انہوں نے اسے مسترد کرتے ہوئے اتحاد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
تیل کی قیمتوں میں کمی
ادھر اس اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں oil price میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 98 ڈالر سے گر کر 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے اسرائیل کو لبنان پر مزید بمباری سے روک دیا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ان کے مطابق لبنان کی صورتحال کو الگ طور پر حل کیا جائے گا جبکہ حزب اللہ کے معاملے پر بھی کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھئِں


