امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپDonald Trump نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کے امریکی مطالبے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد Islamabadمیں کسی ممکنہ معاہدے پر دستخط ہوتے ہیں تو وہ خود بھی اس موقع پر پاکستان آ سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس White House کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے امریکہ کی تقریباً تمام شرائط مان لی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے امکانات روشن ہیں۔
انہوں نے اس پیش رفت کو ایک مثبت قدم قرار دیا۔پاکستان اس وقت Pakistan، United States اور Iran کے درمیان مذاکرات میں ثالثی mediation کا کردار ادا کر رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے پہلے مذاکراتی first round of Islamabad talksدور کو اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر معاہدہ اسلام آباد میں طے پایا تو وہ ذاتی طور پر شرکت پر غور کریں گے۔
انہوں نے پاکستان کی قیادت کے بارے میں بھی مثبت خیالات کا اظہار کیا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران نے آئندہ 20 برس تک جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس مدت کو حتمی حد کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ ایک طویل المدتی حل کے خواہاں ہیں۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے تاحال امریکی صدر کے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ مذاکرات کے دوسرے دور کی تاریخ بھی ابھی تک اعلان نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھئِے


