اٹلی کی سینٹر لیفٹ اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی (PD) کی رہنما اہلی شیلن Elly Schlein نے منگل کے روز وزیرِاعظم جارجیا میلونی Giorgia Meloni کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
جب امریکی صدر Donald Trump نے اُن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے معاملے پر امریکہ کی مدد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں اور انہوں نے پوپ Pope Leo XIV پر ہونے والے “ناقابلِ قبول” حملے کی مذمت بھی کی تھی۔
شلیئن نے ایوانِ زیریں سے خطاب کرتے ہوئے کہا:“ہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیرِاعظم میلونی پر اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، کیونکہ انہوں نے پوپ لیو کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔
”انہوں نے مزید کہا:“ہم اس ایوان میں ایک دوسرے کے سیاسی مخالف ضرور ہیں، لیکن ہم سب اطالوی شہری ہیں، اور ہم اپنی حکومت اور اپنے ملک کے خلاف کسی بھی حملے یا دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔”
یہ بھی پڑھئِے


