چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینیر ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ اور دیگر ہائی کورٹس کے درمیان ججز کی ٹرانسفر کے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دے دی گئی، جو اکثریتی رائے سے ہوا اور 9 ارکان نے اس کی حمایت میں ووٹ دیا۔
اسی اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلے کی اپنی سابقہ سفارش واپس لے لی۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی بھی منظوری دے دی، جو اکثریتی فیصلے کے ذریعے طے پایا۔
مزید برآں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائی کورٹ میں تبادلہ بھی منظور کر لیا گیا، تاہم اس فیصلے کے خلاف 3 ووٹ سامنے آئے۔
یہ بھی پڑھئِے
نیویارک میں این پی ٹی اجلاس ,کیا ایران جوہری طاقت کا اہل ہے ؟ – urdureport.com
وائٹ ہاوس ترجمان کی زچگی کی چھٹی موخر: صدر کو ہٹلر کہنا خطرناک – urdureport.com
اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کسی بھی جج کے تبادلے سے پہلے انہیں ذاتی طور پر سنا جانا ضروری ہے۔
انہوں نے جوڈیشل کمیشن سے درخواست کی تھی کہ ٹرانسفر کے فیصلے سے قبل انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔


