امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوئم King Charles III کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے دوران ایک ہلکا پھلکا اور دلچسپ واقعہ سنایا، جس پر محفل میں خوشگوار ماحول پیدا ہو گیا۔
وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں، جہاں روایتی 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی، Donald Trump نے اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ برطانوی شاہی خاندان سے خاص لگاؤ رکھتی تھیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نوجوانی میں چارلس کو بہت پسند کرتی تھیں اور اکثر ان کی خوبصورتی کی تعریف کیا کرتی تھیں۔ ٹرمپ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کی والدہ کو چارلس پر باقاعدہ “کرش” تھا، جس پر حاضرین ہنس پڑے۔
🚨 PRESIDENT TRUMP: "My mother had a CRUSH on Charles! Can you believe it?!"
"She really did love the family, but I also remember her saying very clearly, 'Charles, look young Charles, he's so cute!'" 😆
"I wonder what she's thinking right now…" pic.twitter.com/ffEguFYik6
— Nick Sortor (@nicksortor) April 28, 2026
اس موقع پر بادشاہ چارلس نے بھی مسکرا کر ردعمل دیا اور ہاتھ ہلا کر اس بات کا جواب دیا، جس سے تقریب کا ماحول مزید خوشگوار ہو گیا۔ تقریب میں Melania Trump سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔
خبر رساں ادارے Agence France-Presse کے مطابق، ٹرمپ کا یہ دوستانہ اور نرم انداز حالیہ دنوں برطانوی وزیر اعظم Keir Starmer پر ان کے تنقیدی بیانات سے خاصا مختلف نظر آیا۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے امریکہ اور برطانیہ کے عوام کے درمیان مضبوط دوستی قائم ہے۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب امریکہ اپنی آزادی کے اعلان کی 250ویں سالگرہ منا رہا ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئِے


